چند سیکنڈ میں دماغ کی بیماری کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ صحت Roze News
صحت

چند سیکنڈ میں دماغ کی بیماری کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

چند سیکنڈ میں دماغ کی بیماری کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

چند سیکنڈ میں دماغ کی بیماری کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

نیویارک :سائنس دانوں نے ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے جو لیزر کو استعمال کرتے ہوئے چند سیکنڈ میں ڈیمینشیا کی مختلف اقسام کی تشخیص کر سکتا ہے۔ محققین کے مطابق ڈیمینشیا کے مرض کی تشخیص ہونے میں دو برس تک کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن یہ لیزر پر مبنی تکنیک موجودہ ٹیسٹ سے سستی ہیں اور چند سیکنڈ کے اندر نتیجہ فراہم کر سکتی ہیں۔
ابتدائی ٹیسٹ میں الزائمر بیماری کی تشخیص کی اوسط شرح 93 فی صد سے زیادہ دیکھی گئی۔اس حوالے سے پروفیسر کرس کِپس کا کہنا تھا کہ یہ نئی تکنیک میڈیکل ٹیکنالوجی میں ایک کامیابی متعارف کراتی ہے اور ڈیمینشیا کی تشخیص کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ سکتی ہے۔یہ اختراع ہیلتھ کیئر کوالٹی میں صرف ایک بڑی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ ایک پیراڈائم شفٹ ہے جو اعصاب کو نقصان پہنچانے والی بیماری کو نئے طریقے سے سمجھنے میں مدد دے گی۔

Exit mobile version