پاکستان

چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں، عمران خان کا لبرٹی چوک پر خطاب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے آغاز پر لبرٹی چوک لاہور میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے آغاز پر لبرٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 26 سال کی جدوجہد کا اہم سفر شروع کر رہا ہوں اور ہمارا مارچ سیاسی مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، چاہتا ہوں ملک کے فیصلے عوام کریں، میں آزاد ملک اور آزاد قوم کا خواہاں ہوں۔ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ‘امپورٹڈ’ حکومت کے دور میں ہوئی اور یہاں اربوں روپے کے مقدمات معاف کرائے جا رہے ہیں، ایک تماشہ بنا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ قوم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے، اور جب بھی ناانصافی کی بات کرتا ہوں تو اعظم سواتی کا نام لینا چاہتا ہوں کیونکہ اعظم سواتی کے ساتھ انتہائی غیر مناسب سلوک کیا گیا، ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سفر شروع کر رہے ہیں، اور ہمارا مارچ پُرامن ہو گا، آئندہ عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کی حکمرانی کا کون صحیح حقدار ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image