پی ڈی ایم کا عمران خان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر، ریفرنس پی ٹی آئی چیئرمین کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر کیا گیا پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیاـ
ن لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز نے ریفرنس جمع کرایا ،عمران خان نے ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کیے ریفرنس عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے-
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔
ریفرنس آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائرکیا ، جسے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا گیا۔
پی ڈی ایم نے ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے-
عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔ دوسری طرف سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی سابق وزیراعظم کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔