اسلام آباد:پی ڈی ایم دھرنا،بلوچستان سے جے یو آئی قافلے اسلام آباد روانہ پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد جے یو آئی کے بلوچستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے ۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا کی کال پر جے یو آئی فی کاقافلہ حب اور لسبیلہ سے روانہ ہوگیا ۔ جے یو آئی ف کے رہنما شاہ محمد صدیقی کا کہنا ہے کہ مولانا کی ہدایت پر بلوچستان بھر سے قافلے روانہ ہورہے ہیں ۔جے یوآئی مستونگ کا قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا ۔دوسری جانب جے یو آئی سندھ کے صدر علامہ راشد محمود نے کہا تھا کہ رانا ثنا درخواست ہے کہ اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹالیں ہم پرامن لوگ ہیں ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ، نواز ، مولانا سب ہی سیاسی جدوجہد میں جیل گئے