تازہ ترین

پی پی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

پی پی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ۔میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کا عمل ہوگیا ، میئر کیلئے پی پی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان مد مقابل تھے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے امید وار مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکا امید وار حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے ۔کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے آج پولنگ ہورہی ہے پی پی اور جماعت اسلامی کے اراکین کونسل ہال پہچن گئے ، شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کا عمل جاری ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی عمل پر سوال اُٹھادیئے ان کا کہنا ہے کہ فری فیئر الیکشن کیسے ہوگا جب تیس منتخب بندے کہیں نہیں ہیں ، ایسی اطلاع ہے کہ انہیں لاپتہ کیاگیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image