کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے خوف سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم والے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہفتے کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کراچی حیدر آباد اور دادو میں 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
پی پی اور ایم کیو ایم والے پھر الیکشن سے بھاگ گئے،علی زیدی

میئر کراچی:زرداری مافیا سے بات نہیں ہوگی،جماعت اسلامی سے رابطہ ہے،علی زیدی