اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 14 مئی کے انتخابات کیلئے ہم تیار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابا ت سے فرار کون اختیار کررہاہے ؟ ہم نے لچک کامظاہر ہ کرتے ہوئے حکومتی نکتہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کی۔ہم نے نیک نیتی سے معاملے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ ہم نے لچک دکھائی ، پی ٹی آئی کی پوزیشن واضح تھی کہ عدالتی احکامات کے تحت 14 مئی کو الیکشن ہونے چاہیے ، قومی اتفاق رائے کیلئے ہم نے لچک کامظاہرہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بڑی اور پہلی خواہش تھی کہ ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ ہوں ، دوسری خواہش تھی کہ نگراں حکومت کے تحت الیکشن ہو ، تیسری خواہش تھی کہ جو انتخابات ہو اس کے نتائج قبول کیے جائیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی حلقوں نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ۔حکومتی نمائندوں کے رویوں اور گفتگو کے باوجود ہم نے کوشش کی ۔
پی ٹی آئی 14 مئی کے انتخابا ت کیلئے تیار ہے ، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی 14 مئی کے انتخابا ت کیلئے تیار ہے ، شاہ محمود قریشی