پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی تھی۔تاہم اب پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ اجازت نامہ کے مطابق جلسہ انتظامیہ ہی اسٹیج، خواتین اور تمام انکلو ژرز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی جلسے میں عدلیہ اور اداروں کیخلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی،