پی ٹی آئی کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی پاکستان Roze News
پاکستان

پی ٹی آئی کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی

پی ٹی آئی کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی

پی ٹی آئی کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے گی سردار تنویرالیاس پارٹی صدارت سے بھی سبکدوش ہوگئے سابق وزیراعظم سردار قیوم نیازی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے جبکہ چوہدری مقبول گجر اسپیکر شب کے امید وار نامزد کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والوں کی رکنیت ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے اکتیس میں سے 27 ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Exit mobile version