پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جعلی حکومت کی حواس باختگی کاثبوت: بیرسٹرسیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جعلی حکومت کی حواس باختگی کاثبوت: بیرسٹرسیف

حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں : بیرسٹر سیف

حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں : بیرسٹر سیف

پشاور :خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات و نشریاتبیرسٹرسیف نے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے۔ ایک طرف 50 بندے اکھٹے نہ کرنے کے دعوے دوسری جانب کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالاتر ہے، 50 بندوں کیلئے پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب،سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جارہی ہیں، ان تمام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائے گی۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ کاکہنا تھا کہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری ہے، اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، بغض میں آئین اور قانون کو روندا جارہا ہے۔

Exit mobile version