اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء اللہ تارڑاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نوسر بازوں کی جماعت ہے، فیک ویڈیوز پھیلائیں۔تحریک انتشار گولی چلانے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، مظاہرین پر امن نہیں تھے، مسلح ہو کر آئے، پہلے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں پھر پراپیگنڈا کرتے ہیں۔جھوٹا بیانیہ چلایا جا رہا ہے گولی کیوں چلائی، گولی تو کوئی نظر نہیں آئی، تحریک انتشار ایک ویڈیو لے آئے جس میں ایک بھی سیدھی فائر کی گئی ہو، یہ بری طرح ناکام ہوئے
اب نعشوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، قوم کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔معیشت ترقی کر نہیں رہی معیشت کی ترقی ہوگئی ہے، مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، مہنگائی کا 4.8 فیصد پر آنا وزیراعظم کی محنت ہے، سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کراس کر گئی ہے، ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی نوسر بازوں کی جماعت ، فیک ویڈیوز پھیلائیں: عطا ء اللہ تارڑ
- by web_desk
- دسمبر 3, 2024
- 0 Comments
- 32 Views
- 23 گھنٹے ago
Leave feedback about this