تازہ ترین

پی ٹی آئی قیادت 9مئی کی ذمہ دار ، آج دھول بٹھانے کی باتیں کررہے ، عطاء اللہ تارڑ

پی ٹی آئی قیادت 9مئی کی ذمہ دار ، آج دھول بٹھانے کی باتیں کررہے ، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟ ،موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت ہے، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو بھی وفاق پر چڑھائی کی۔پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا گیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، تحریک انصاف کے پاس کارکنوں کی ہلاکت کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے۔پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image