اسلام آباد،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلا ف آپریشن کرکے اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لئے تمام ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا، ایم این اے زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست لیا گیا،پولیس نے اویس احمد چٹھہ، سید شاہ احمدسنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، یوسف خان، مولانا نسیم شاہ اور احمد شاہ خٹک کو بھی گرفتار کرلیا، ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا جس کے بعد پولیس اہلکارپارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا، زرتاج گل پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلنے میں کامیاب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، شیر افضل مروت کو گزشتہ روز سنگجانی کے مقام پر ہونے والے جلسے میں کی جانے والی روٹ، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے گرفتار کیا گیا