پی ٹی آئی احتجاج ، کراچی پولیس کی چھٹیاں اور ہفتہ وار آف ختم پاکستان Roze News
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج ، کراچی پولیس کی چھٹیاں اور ہفتہ وار آف ختم

پی ٹی آئی احتجاج ، کراچی پولیس کی چھٹیاں اور ہفتہ وار آف ختم

پی ٹی آئی احتجاج ، کراچی پولیس کی چھٹیاں اور ہفتہ وار آف ختم

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کی وجہ سے ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس کو عام دنوں کی ڈیوٹیز پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری احکامات میں آج اتوار کی چھٹی اور ہفتہ وار آف اور دیگر چھٹیوں پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر بلوا لیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں یا علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے، تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارجز اور دیگر دفتری اسٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ دفاتر اور تھانوں میں آج ورکنگ ڈے کی حاضری یقینی بنائیں، رخصت اور ہفتہ وار ریسٹ پر موجود اہلکار بھی حاضر رہیں۔

Exit mobile version