پی ٹی آئی احتجاج ،غیر سیاسی خاتون”بشریٰ بی بی” جلسوں کی پلاننگ کررہی ہے: عظمی بخاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج ،غیر سیاسی خاتون”بشریٰ بی بی” جلسوں کی پلاننگ کررہی ہے: عظمی بخاری

پی ٹی آئی احتجاج،ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں: پنجاب حکومت

پی ٹی آئی احتجاج،ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں: پنجاب حکومت

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمی بخاری نے لاہور ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سیاسی خاتون سابق وزیراعظم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی تھی، غیر سیاسی خاتون ہر ایم پی ایز کو بندے لانے کا ٹارگٹ دے رہی ہے۔ آڈیو موجود ہے ، غیر سیاسی خاتون پی ٹی آئی جلسوں کی پلاننگ کر رہی ہے۔
غیر سیاسی خاتون کی آڈیو سامنے آئی ہے، غیر سیاسی خاتون جلسوں کی پلاننگ کررہی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور وسائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس والے اغوا ہو رہے ہیں، صوبے کا وزیراعلی الجہاد الجہاد کے نعرے لگوا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان سے چندے کے نام پرایک روپیہ اکٹھا نہیں ہوا، یہ ہمیشہ کی طرح لاشیں چاہتے ہیں، ان کی مس کال کو پاکستان کی عوام بالکل سپورٹ نہیں کرے گی، ریاست کیخلاف جہاد نہیں ہوتا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کے خلاف جہاد کرنے والوں کا انجام برا ہوتا ہے، بشری بی بی،علی امین گنڈا پور جہاد میں اپنے بچوں کوبھی ساتھ لائیں۔ اگران کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ہمارے پاس پوری اے بی سی ہے، علی امین گنڈا پور تو بات کرنے کے لیے گھٹنیٹیک رہے ہیں، اگر ان سے کوئی بات نہیں کرتا تو ہمارا کوئی قصور نہیں، مذاکرات والی بات بلی کوخواب میں چھچھڑوں والی بات ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا خود بتا دیں کس کا پیغام لیکر گئے۔

Exit mobile version