تازہ ترین

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، میٹروبس سروس بھی بند

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی میں رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، میٹروبس سروس بھی بند

راولپنڈی:پی ٹی آئی کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال کے معاملے پر راولپنڈی میں مختلف شاہراں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں۔پشاور روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب اور نال روڈ پر ایم ایچ کے قریب سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، شاہراؤں پر ایک لائن ٹریفک گزرنے کے لیے فی الحال کھلی رکھی گئی۔مریڑ چوک اور لیاقت باغ کی جانب جانے والے راستے بند ، سواں پل پر سنگل لائن ٹریفک کو آنے اور جانے دیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی کے دیگر تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ۔میڑو بس سروس کا آپریشن شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر 14 سے 16 اکتوبر تک بند کیا گیا تھا بعدازاں 17 اکتوبر کو بھی آپریشن بند رکھا گیا لیکن آج جمعے کو بھی بس سروس بند ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image