اسلام آباد:پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسلام آباد میں 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے اور کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی جلسے جلوس یا اجتماع پر پابندی ہو گی۔اسلام آباد میں اس سے قبل بھی دفعہ 144 کا نافذ کی گئی جو کل ختم ہوئی۔