پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور

پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور

پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے، چیف سلیکٹر کو دیگر ارکان کی معاونت حاصل ہوگی، ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سے رائے تو لی جائے گی مگر وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے، ممکنہ ناموں پر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور بورڈ حکام کی مشاورت و رابطے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں محمد وسیم اور ایسوسی ایشن کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کرکٹرز کا انتخاب کرتی تھی، نجم سیٹھی نے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھالا تو ایسوسی ایشنز پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا گیا۔4 ماہ قبل ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بطور سیکریٹری ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو بھی شامل کیا گیا،ذرائع کے مطابق اب روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔اس میں سربراہ کی معاونت کیلیے دیگر ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا،ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سے رائے تو لی جائے گی مگر وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور بورڈ حکام کی ممکنہ ناموں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔انضمام الحق، اظہر علی اورمشتاق احمدسمیت کئی نام چیف سلیکٹر کے عہدے کیلیے زیر گردش ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹس کیلیے کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہے۔اس کے بعد بھی قومی ٹیم کی سیزن میں کئی اہم مصروفیات ہیں۔

Exit mobile version