پی ایس ایل 10: پشاور نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی کھیل Roze News
کھیل

پی ایس ایل 10: پشاور نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: پشاور نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: پشاور نے ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ملتان:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن 10 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، میکس برائنٹ نے برائنٹ نے 38 جبکہ محمد حارث نے 7 رنز کی ناٹ آٹ اننگ کھیلی، مچل اوون ایک، کپتان بابراعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

Exit mobile version