ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس میں ہوگا۔ہمارے نمائندے کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری مشترکہ طورپر صدارت کرینگے جبکہ اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان کی چیئرمین پی پی پی کوملنے والی دھمکیوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ چیئرمین کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ ہوگی۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات اور اتحاد پر تفصیلی غور ہوگا۔ایم کیو ایم کو کس طرح منایا جاسکتا ہے اس حوالے سے بھی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا،ٹی ٹی پی کی دھمکیوں کا جائزہ لیا جائے گا

پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا،ٹی ٹی پی کی دھمکیوں کا جائزہ لیا جائے گا