پی پی پی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ۔جے یو آئی ف کو کتاب اور رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی کا انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا ۔الیکشن کمیشن نے جے یو آئی نظریاتی کو تختی ، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کردیا ،پیپلز مسلم لیگ کو کپ،، کسان اتحاد کو بالٹی ، اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا نشان الاٹ کیاگیا ہے ۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند ، پاکستانی عوامی لیگ کو ہاکی ، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول ، پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کو وکٹری ، اور تحریک درویشاں کو اسکٹ کا نشان الاٹ کیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون اور پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس کا انتخابی نشان الاٹ کردیا
Leave feedback about this