اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کریگا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
Leave feedback about this