پہلی بار 10سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی ب فارم متعارف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پہلی بار 10سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی ب فارم متعارف

پہلی بار 10سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی ب فارم متعارف

پہلی بار 10سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی ب فارم متعارف

اسلام آباد:نادرا کی جانب سے پہلی بار 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے خصوصی سکیورٹی فیچرز کے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا مرحلہ وار 15 جنوری سے ہوگا، نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم میں شامل کیا جائے گا۔ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔
یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈ، غیرقانونی پاسپورٹ، انسانی سمگلنگ جیسے جرائم روکنے میں معاون ثابت ہوں گے، چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اور پوری ٹیم کو مختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پرمبارکباد دیتا ہوں۔ پہلے مرحلے میں 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں سے 15 جنوری سے نادرا سینٹر پر انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، ان بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے، انہیں اپنے ہمراہ اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور بچے کا یونین کونسل یا ٹان کمیٹی سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی لانا ہوگا۔
نادرا میں ضروری کارروائی کے بعد بچے کا تصویر والا ب فارم جاری کیا جائے گا، 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں کو نئے پاسپورٹ کی درخواست کے وقت نادرا سے جاری شدہ انگلیوں کے نشانات اور تصویر والا ب فارم بھی پیش کرنا ہوگا، پرانا ب فارم جس میں تصویر اور انگلیوں کے نشانات شامل نہیں مذکورہ بالا عمر کے بچوں کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا۔

Exit mobile version