اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت بھول میں نہ رہے اس پر فنٹاسٹک چائے نہیں فنٹاسٹک مار پڑے گی، پاکستان مکمل تیار ہے، تحقیقات کرا لیں لیکن لکھ لیں یہ نہیں کرائیں گے۔پہلگام بہانہ تھا سندھ طاس معاہدہ اصل نشانہ ہے۔
شواہد ہوتے تو 10 منٹ میں ایف آئی آر درج نہ ہوتی، بھارت بیانیے کی جنگ ہار چکا ہے، کوئی سیلابی صورتحال نہیں ہے، صورتحال معمول کے مطابق ہے، جس بھارت نے پانی بند کرنا تھا وہ اب پانی کھولنے پر مجبور ہے۔
پہلگام بہانہ، سندھ طاس معاہدہ اصل نشانہ : عطا اللہ تارڑ

بھارتی وزیر دفاع ساکھ بچانے کیلئے بڑھکیں مار رہے : عطا تارڑ