کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آٹ اننگ کھیلی جبکہ مہمان ٹیم پاکستان کی جانب سے صرف محمد ابرار نے ایک وکٹ حاصل کی۔