اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے کہاہے کہ پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں گے۔ پولیو کے خلاف تعاون پر عالمی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے، پاکستان بھر میں پولیو کے 60 کیسز آنا تشویش کی بات ہے، وائرس کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، ہماری کوشش ہے کہ پولیو کے مرض کو اس بار پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے باہر نکالیں۔بچوں کے والدین اس مہم میں پوری طرح ہماری رہنمائی فرمائیں اور اپنے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو کے اس مرض سے ان کے مستقبل کو محفوظ کریں۔
سیکیورٹی مسائل والے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیم مہم میں بھرپور طریقے سے ہماری مدد کررہے ہیں،وزیر اعظم نے پولیو کے خلاف مہم میں کردار ادا کرنے پر سعودی عرب، بل گیٹس فانڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کا بھی شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
پولیو بہت بڑا چیلنج ، خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیر اعظم شہبازشریف

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم