استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر تحریری معافی مانگ لی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ادھر فردوس عاشق اعوان اور تھپڑ مارنے والے پولیس افسر کی جانب سے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا گیا۔سماعت کے دوران رکن الیکشن کمیشن سندھ نے فردوس عاشق سے سوال کیا کہ آپ کون ہوتے ہیں قانون ہاتھ میں لینے والے؟اس پر فردوس عاشق نے اپنے بیان میں کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سٹالز تھے، عجیب ماحول تھا، جوا کھیلنا غلط تھا، میں اس پر معافی مانگتی ہوں، قانون مجھے تحفظ دے رہا تھا، ہجوم مجھے ہراساں کر رہا تھا۔جواب میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی لیکن میں معذرت خواہ ہوں۔
Leave feedback about this