کراچی:پاکستان رینجرز اور پولیس نے الیاس گوٹھ لانڈھی سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شکیل عرف کالا عرف موٹا،جمیل عرف جوائنٹ اور شہزاد عرف باڑے والا کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے رئیس ماما اور حامد پیا گروپ سے ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن ا ور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رئیس ماما کے کہنے پراپنے ساتھی فیصل مینڈک کے ساتھ مل کر دو افراد حضرت خان اور دوست محمد کو لانڈھی سے اغواء کر کے تشدد کے بعد قتل کردیا تھا۔