پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزگی میں 18 مسافر جاں بحق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزگی میں 18 مسافر جاں بحق

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزگی میں 18 مسافر جاں بحق

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزگی میں 18 مسافر جاں بحق

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی حادثے میں اٹھارہ مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پیک اپ وین ڈیزل لیکر جارہی تھی مسافر کو چ میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرا د میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پندرہ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

Exit mobile version