لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا گروپوں نے یونیورسٹی گارڈز پر حملہ کر دیا جس سے پنجاب یونیورسٹی کے 10 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔طلبا نے یونیورسٹی گارڈز پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کیا، طلبا کے پتھرا سے گارڈز کے سر پھٹ گئے، طلبا نے طے شدہ قوائد سے ہٹ کر اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ طلبا نے نزدیکی کینٹین سے شیشے کی بوتلوں، پتھروں اور ڈنڈوں سے گارڈز پر حملہ کر دیا، بعد ازاں گارڈز نے اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے، وائس چانسلر نے زخمی سکیورٹی گارڈز کا بہترین علاج معالجہ کرانے کی ہدایت کی۔