تازہ ترین

پنجاب کے طلبہ کیلئے 130 ارب روپے کے سکالر شپ پروگرام کا آغاز

پنجاب کے طلبہ کیلئے 130 ارب روپے کے سکالر شپ پروگرام کا آغاز

لاہور:حکومت پنجاب نے طلبہ کیلئے 130ارب روپے سکالر شپ پروگرام کا آغا ز کردیا ، اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شری کی ہدایت پر جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں، ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68 مضامین کے طلبہ کو سکالر شپ دی جائیگی، طلبہ کو ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپس ملیں گی، 50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے لیے 4 سے 5 سال تک سکالر شپ مہیا کی جائیگی، اہلیت کا تعین کرنے کے لئے میٹرک کے 30 فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70 فیصد نمبروں سے میرٹ بنے گا۔ سکالر شپ پروگرام کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائیگی، 22 سال سے کم عمر، 3 لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ بھی سکالر شپ کے لئے اہل ہونگے طلبہ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر سکالر شپ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کاہر طالب علم میرا بیٹا اور ہر طالبہ میری بچی ہے، طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لئے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپس دی جائیں گی، ہونہار سکالر شپ پروگرام کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image