پنجاب میں کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائینگے ، مریم نواز پاکستان Roze News
پاکستان

پنجاب میں کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائینگے ، مریم نواز

کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی،مریم نواز

کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی،مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں کھاد کی ضرورت اور دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار تقریبا 65 لاکھ ٹن ہے، یوریا کھاد کی ملکی پیداوار کا 70 فیصد حصہ ربیع اور خریف کی فصلوں کے لیے پنجاب میں استعمال ہوتا ہے۔مریم نواز نے کھاد کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لیے سخت اور موثر اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیر اعلی پنجاب نے پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی سپلائی کی ڈیجیٹل سپلائی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس میں کیڑے مار ادویات اور کھاد ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا اور کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

Exit mobile version