پاکستان جرائم

پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 3 پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری

پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 3 پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کے لیے 3 تھانے بنانے کی منظوری دی گئی اور انسداد منشیات کے لیے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا جس میں مویشی منڈی اور مذبح خانے میں صرف ویکسین شدہ اور ٹیگ والے مویشیوں کو لانے پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کو دودھ اور گوشت برآمد کرنے کے لیے پالیسی بنانے اور پنجاب میں ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ بنانے کی بھی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ ایف ایم ڈی ویکسینیشن کو مقامی سطح پر مزید تیار کیا جائے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image