پنجاب میں سیلاب سے 2200 دیہات زیر آب، 20 لاکھ افراد متاثر، اموات 33 ہوگئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پنجاب میں سیلاب سے 2200 دیہات زیر آب، 20 لاکھ افراد متاثر، اموات 33 ہوگئیں

پنجاب میں سیلاب سے 2200 دیہات زیر آب، 20 لاکھ افراد متاثر، اموات 33 ہوگئیں

پنجاب میں سیلاب سے 2200 دیہات زیر آب، 20 لاکھ افراد متاثر، اموات 33 ہوگئیں

لاہور:ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تینوں دریاں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، سیلاب سے 33 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ متاثر ہوئے جبکہ 2200 دیہات زیر آب آ گئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی میں کمی آ رہی ہے، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی میں کل تک ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچے گا، ہیڈسلیمانکی پر پانی بڑھ رہا ہے، شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تریموں بیراج میں پانی کا بہا 3 لاکھ 61 ہزار633 کیوسک ہے، پانی میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا ہے۔عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون کے 9 ویں سپیل نے بھی تباہی مچائی، ہماری ساری توجہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے پر ہے، سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے، پنجاب میں سیلاب کے باعث 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ریلیف کیمپس میں موجود افراد کو تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ریسکیو آپریشن میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں پانی کا بہا کم ہو گیا ہے تاہم ستلج اور راوی کا پانی مزید دیہات کو متاثر کرے گا جبکہ دریائے چناب کا پانی مظفرگڑھ ملتان کو متاثر کرے گا۔

 

Exit mobile version