لاہور:پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، اب تک پانی میں ڈوبنے سے 30 اموات ہوئی ہیں، 2 ہزار 308 موضع جات زیر آب آ گئے، 15 لاکھ 16 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنس جانے والے 4 لاکھ 81 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 511 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 351 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 321 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 4 لاکھ 5 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، سیلاب میں ڈوبنے سے 30 شہری جاں بحق ہوئے، لاہور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
سات لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان پہنچنے کا امکان، شگاف ڈالنا پڑے گاپی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ بھارت کا مادھوپور ہیڈورکس ٹوٹنے کے باعث مزید پانی آئے گا، جب تک پانی کی سطح کم نہیں ہوتی زیر آب مقامات پر پانی کم نہیں ہوگا، بھارت سے درست معلومات نہیں ملیں۔
گنڈا سنگھ پر اس وقت پانی کا بہا تین لاکھ تین ہزار کیوسک ہے، جس کے باعث فوج اور ضلعی انتظامیہ نے رات کے دوران 20 دیہات کو خالی کروایا، ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ اگلے 24 گھنٹے میں ہیڈ اسلام کے لیے خطرات لاحق ہیں۔ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہا ایک لاکھ پچہتر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور قادر آباد برج پر پانی کے بہا میں کمی آئی ہے، ہیڈ تریمو پر کل صبح چھ سے نو بجے جھنگ کے مقام پر نو لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
راوی میں دو لاکھ بیس ہزار کیوسک کا ریلا پہلے ہی گزر چکا ہے اور اس وقت ایک لاکھ انتیس ہزار کیوسک کا ریلا موجود ہے، بلوکی میں دو لاکھ گیارہ ہزار کیوسک اور ننکانہ صاحب سے بیس ہزار کیوسک پانی شامل ہو چکا ہے۔ہیڈ محمد والا پر سات لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان تک پہنچے گا، جہاں شگاف ڈالنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
پنجاب میں سیلاب سے ہزاروں بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد کی نقل مکانی، فصلیں تباہ

پنجاب میں سیلاب سے ہزاروں بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد کی نقل مکانی، فصلیں تباہ