پنجاب میں سرد موسم کے پیش نظر یونیفارم پہننے کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے پاکستان Roze News
پاکستان

پنجاب میں سرد موسم کے پیش نظر یونیفارم پہننے کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے

پنجاب میں سرد موسم کے پیش نظر یونیفارم پہننے کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے

پنجاب میں سرد موسم کے پیش نظر یونیفارم پہننے کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے

پنجاب میں سرد موسم کے پیش نظر یونیفارم پہننے کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے پیش نظر حکومت نے یونیفارم پہننے کی پالیسی میں نرمی کر دی ہے۔ اس جنوری اور فروری میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ضلعی تعلیمی حکام کو جاری کیے گئے خط میں کہا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباءکوئی بھی گرم کپڑے پہن کر سکول آ سکتے ہیں۔طلباءسویٹر، بلیزر، کوٹ، جیکٹس، ٹوپیاں، موزے اور کوئی بھی بوٹ پہن کر اسکول آسکتے ہیں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version