پاکستان

پنجاب میں بارشوں کے باعث 123 افراد جاں بحق، 292 گھر متاثر ہوئے

پنجاب میں بارشوں کے باعث 123 افراد جاں بحق، 292 گھر متاثر ہوئے

لاہور: رواں سال مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 123 شہری جاں بحق اور 317 زخمی ہوئے جبکہ 292 گھر متاثر ہوئے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی جس میں مون سون بارشوں کی صورتحال، دریاں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اموات آسمانی بجلی، کرنٹ لگنے، کچے گھر اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ مون سون بارشوں کے باعث 106 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دریاں اور ندی نالوں میں پانی کا بہا معمول کی سطح پر ہے۔ دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم میں پانی کا بہا معمول سطح پر ہے جبکہ ہل ٹورنٹس میں بھی پانی کا بہا معمول پر ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 84 فیصد، تربیلا میں 100 فیصد جبکہ ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 60 فیصد تک ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ حکومتی ہدایات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مالی معاونت بھی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے مزید بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image