موسم

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، منگل کو بھی ہونے کا امکان

پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ، منگل کو بھی ہونے کا امکان

لاہور : ملک کے بالائی اورمیدانی علاقوں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر مزید دھاربارش کا مکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ، سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں 39 اس کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے پارا چنار اور دیر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ کاکول ، بالاکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد نو، قصور آٹھ ، لاہور سٹی آٹھ ، ائیر پورٹ چھ ،اور چکوال میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے رو ز بھی بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، ودیگر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد کا 39 مٹھی اور موہنجوداڑو میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image