پنجاب حکومت کا مریدکے واقعہ پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا مریدکے واقعہ پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مریدکے واقعہ پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مریدکے واقعہ پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے مریدکے واقعہ پر موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے 2 سینئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا جن میں رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید شامل ہیں، سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔سپیشل پراسیکیوٹرز مذہبی جماعت کے احتجاج کے معاملے پر درج کیسز میں انسداد دہشت گردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

Exit mobile version