پنجاب حکومت نے امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرلیں ۔پنجاب حکومت کی جانب سے پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں ۔ جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دیدی محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ۔ پاک فوج امن وامان قائم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کریگی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریگی ۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔