پنجاب کی11اور خیبرپختونخوا کی14رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب کی11رکنی نگران کابینہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والی نگران کابینہ میں ا ایس ایم تنویر،ڈاکٹر جاوید اکرم،ابراہیم مراد،بلال افضل،ڈاکٹر جمال ناصر،منصور قادر،سید اظفر علی ناصر اور عامرمیر شامل ہیں۔علاوہ ازیں ریویڈ پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا کی14رکنی نگران کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھایا۔نگران کابینہ کے ارکان میں عبدالحلیم قصوریہ،سید مسعود شاہ،حامد شاہ،ایڈووکیٹ ساول نذیر،بخت نواز،فضل الٰہی،عدنان جلیل،شفیع اللہ خان،شاہد خان خٹک،حاجچی غفران،خوشدل خان،تاج محمد آفریدی،محمد علی شاہ اور ریٹائرڈ جسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں۔
Leave feedback about this