اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں صوبوں میں عام انتخابات،الیکشن2018ء میں استعمال کردہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم(آر ایم ایس)کے ذریعے کروائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کے لئے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا ہے جس پر کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کرکے2ماہ تک الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا موڈیفائیڈ آر ایم ایس ضمنی انتخاب میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی ا لیکشن میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔صوبوں کے عام انتخابات پر آنے آر ایم ایس ہی پر کروائے جائیں گے۔
پنجاب اور پختونخوا کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب اور پختونخوا کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ