پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: مریم نواز پاکستان Roze News
پاکستان

پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: مریم نواز

ہمارے سر اللہ کے شکر، بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے جھک جاتے ہیں: مریم نواز

ہمارے سر اللہ کے شکر، بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے جھک جاتے ہیں: مریم نواز

لاہور: (وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں،مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے، جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔
جو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے، 100 گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے، ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے، کسی کا حق ایسے کوئی نہیں جانا چاہیے جو مستحق نہیں، مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائیگا، خاتون کوتسلی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سے کوئی نہیں لے گا۔
نوازشریف نے اس ملک اور عوام کو 45 سال دیئے ہیں، ایٹمی طاقت،موٹروے ،بجلی بنانے کی بات ہوتی ہے تو نوازشریف کا نام آتا ہے، جو بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں اس پر نوازشریف کی مہر ہے، نوازشریف کے وژن کو تکمیل دے رہی ہوں۔یہ دنیا کی بہترین ہاسنگ سکیم ہے، پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں، رواں سال ایک لاکھ لوگوں کو اپنا گھر مل جائے گا، 5 سالوں میں 5لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیں گے، پنجاب کے 37 اضلاع میں ہزاروں گھر زیر تعمیر ہیں، کچھ گھروں کی تعمیر جاری ہے اور کچھ بن بھی گئے ہیں، ہم نے مہینوں میں اس سکیم کو کھڑا کردیا ہے۔

Exit mobile version