پنجاب، کے پی اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا، شاہد خاقان عباسی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پنجاب، کے پی اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا، شاہد خاقان عباسی

پنجاب، کے پی اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا، شاہد خاقان عباسی

پنجاب، کے پی اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا مقصد صرف انتشار تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے، ورنہ کل کوئی بھی شخص صوبائی اسمبلی توڑ کر مطالبہ کرے گا کہ وفاق میں الیکشن کرائیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفتاح اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوئے، اسحاق ڈار کی حکمت عملی میں کچھ مشکلات ہیں، مشکل فیصلوں کی سیاسی قیمت ہوتی ہے، مگر پارٹی ورکر پارٹی کے ساتھ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دونوں صوبوں میں بھرپور حصہ لے گی، امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی۔عدلیہ پر تنقید کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اب لوگ بینچ دیکھ کر بتا دیتے ہیں کہ فیصلہ کیا ہوگا، ایسے میں جماعت نے ضروری سمجھا کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

Exit mobile version