لاہور :دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں 559اے کیوآئی کیساتھ اس وقت دہلی پہلے نمبر پر براجمان ، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ، دھند نے پاکستان کے کئی شہروں کو شدید متاثر کیا، ملکی سطح پر اتوار کی صبح ائیر کوالٹی انڈیکس میں لاہور 247 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ملتان میں فضائی آلودگی کامعیار230ہوگیا۔ چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کاکہناہے کہ نارتھ ویسٹ سے ہواچلنیپرسموگ میں کمی ہوئی، دن کیاوقات میں دھوپ اوررات کوموسم سرد ہوگا، اگلے چند روز میں سموگ زائل ہوجائیگی۔
سموگ اور دھند کے باعث گزشتہ رات دس بجے موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا تھا تاہم حدنگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو کھول دیا گیا ،موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کے باعث بند کی گئی تھی ، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹرویایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک کو کھول دیا گیا ۔ترجمان موٹروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیاتھا ، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔
پنجاب، سموگ میں کمی، آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست

پنجاب، سموگ میں کمی، آلودہ ترین شہروں میں لاہورسرفہرست