پشاور پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا پاکستان Roze News
پاکستان

پشاور پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا

پشاور پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا

پشاور پی ٹی آئی کارکنوں کا الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاﺅا بول دیا ۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہوکر شیشیے توڑ دیئے پولیس کی فائرنگ کے بعد مظاہرین فرار ہوگئے ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دفتر کے باہر کھڑی 3 موٹرسائیکلیں بھی جلا دیں دوسری جانب اسلام آباد کے ترنول ریلوے اسٹیشن پرپی ٹی آئی مظاہرین نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی آگ کے باعث ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پشاور کے قلعہ بالاحصار کو میدان جنگ بنا دیا ، ہوا میں گولیاں چلائیں اور گاڑیوں پر پتھربرسائے گئے ۔

Exit mobile version