پشاور ، گیس سلنڈر دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق ، افراتفری مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار ،امدادی ٹیمیں روانہ ۔تفصیلات کے مطابق میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے ایک بچے اور خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث ہوا۔