پشاور میں انشورنس کمپنی نے آج سے صحت کارڈ پلس پر ہسپتالوں میں داخلے بند کردیئے ہیں اور ہسپتالوں میں داخلوں پر عارضی پابند ی لگادی ہے ۔انشورنس کمپنی کی جانب سے پینل ہسپتالوں اور متعلقہ حکام کو خط بھی لکھ دیئے گئے ہیں جس میں کہا گیا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت داخلوں پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے بیس اپریل سے پینل پر موجو د ہسپتالوں میں تاحکم ثانی نئے داخلے بند ہوگے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہیلتھ فیسلیٹیٹرز ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ز کلیم کی تیاری کیلئے موجود ہونگے ۔ کے پی کے محکمہ صحت کے مطابق صوبائی حکومت پر انشورنس کمپنی کے 14 ارب روپے کے بقایا جات ہیں ، بقایا جات کی ادائیگی کے لیے متعدد نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔