پشاور میں ریڈیو پاکستان میںآگ لگانیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔پشاور پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ملزم کیخلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے ملزم کی شناخت مختلف ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ہے ۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کی مدد سے ملزم کی شناختی کی گئی ۔سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاﺅ گھیراﺅ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی ۔
پشاور ، ریڈیو پاکستان میں آگ لگانیوالا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور ، ریڈیو پاکستان میں آگ لگانیوالا مرکزی ملزم گرفتار