پشاور میں گذشتہ 3 دن سے وقفے وقفے سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا، حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور میں مطلع صاف ہے جبکہ درجہ حرارت بیس ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، پشاور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ِخیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ بارش چراٹ میں تائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی محکمہ موسمیات نے خیبر پختون خوا کے اکثر اضلاع میں آئند ہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیاہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 29 مارچ سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔
Leave feedback about this